بلوچستان حکو ت کا ملک کے دوسرے ہسپتالوں سے ایمر جنسی میں ریفر کیے گئے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک کے بڑے ہسپتالوں کا بلوچستان حکومت کی جانب سے ایمرجنسی میں ریفر کئے گئے مریضوں کاعلاج کرنے سے انکار کردیاہے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیارکیاجاتاہے کہ لیٹرکی بجائے رقم کی نقد ادائیگی کے بعد ہی مریضوں کاعلاج کیا جائے گا . واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے 5جبکہ ملک بھر کے 19بڑے ہسپتالوں آغا خان ہسپتال کراچی،ساؤتھ سٹی ہسپتال کراچی،لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی،شفاف انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادودیگر میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سرکاری خرچ پر ایمرجنسی میں سرکاری ملازمین،اہل خانہ کے علاوہ بم دھماکوں،فائرنگ اور دیگر میں زخمی ہونے والوں کو علاج کیلئے بھیجاجاتا تھا اور ساتھ میں لیٹر کے بعد مریضوں کاعلاج کیاجاتاہے اور بل محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی طرف سے جمع کرایاجاتا تھا تاہم اب بڑے ہسپتالوں کی جانب سے حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کو قبول کرنے سے انکار کردیاگیاہے اور موقف اختیارکیاگیاہے کہ نقد رقم کی ادائیگی کے بعد ہی مریضوں کو علاج کیاجائے گا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے .

. .

متعلقہ خبریں