سردار بہادر خان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سردار بہادر خان ووےمن ےونےورسٹی اےمپلائز اےسوسی اےشن (رجسٹرڈ) بلوچستان کے صدر محمد اکرم بادےنی ،سنئےر نائب صدر محمد عظےم ، جنرل سےکرٹری حاجی سلطان ، فنانس سےکرٹری نصےب اللہ بازئی اور دےگر عہدےداروں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ےونےورسٹی کے پروفےسرز اور ملازمےن جوائنٹ اےکشن کمےٹی کی شکل مےں اپنے حقوق کےلئے سراپا احتجاج ہے۔ انہےں ان کے جائز حقوق نہےں ملے رہے ہےں، گذشتہ 4مہےنوں سے اُن کو تنخواہوں سے محروم رکھا گےا جن کی وجہ سے ےوٹےلٹی بلز،بچوں کے سکول فےس، راشن وغےر کی سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہےں اور اگر ےہی صورتحال رہا تو انہےں مستقبل کےلئے بھی پرےشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہےں کہ بلوچستان ےونےورسٹےوں کےلئے مستقل فنڈ مختص کےا جائے ۔ تاکہ آئندہ بھی ان کو کوئی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے مےں اساتذہ، پروفےسرز اور محنت کش ملازمےن رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے ۔ ان کی پرےشانی سے معاشرے پر منفی رحجان بڑھتا ہے ۔ لےکن آج کا اساتذہ بھی مجبور ہو کر باہر نکلے ہےں۔ وزےر اعلی ، گورنر، ہائر اےجوکےشن وفاقی حکومت خصوصی توجہ اس جانب دے تاکہ طلباءتعلےم حاصل کر سکے اور ان کا بھی قےمتی وقت ضائع نہ ہوں اور ملازمےن کے تنخواہوں اور دےگر مطالبات کا اےک مستقل حل نکل سکے ۔ کےونکہ بلوچستان ےونےورسٹی تعلےمی پسماندگی دور کرنے کےلئے کوشاں ہےں لہذا ان کو تنخواہوں کی ادائےگی فوری کےا جائے ۔ بصورت دےگر بلوچستان کی تمام ےونےورسٹےوں کے محنت کش سراپا احتجاج پر ہوگا۔