کراچی میں قائد اعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب،طلباء کی بھرپور شرکت ،ملی نغمے پیش کیے

کراچی ( قدرت روزنامہ ) ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی . 84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے .

یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی . تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور ملی نغمے پیش کیے .

ادھر یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی . اس موقع پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمے داریاں سنبھال لیں . تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے .

. .

متعلقہ خبریں