لاہور (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا . محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہریار خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا .
"جنگ " کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ شہریار خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا . اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے .
. .