لالچی دیور نے بیوہ بھابھی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی میں لالچی دیور نے اپنے ہی مرحوم بھائی کی بیوہ اور اس کی بیٹیوں کو مکان میں حصے کی لالچ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ مکان وراثت نہیں بلکہ مرحوم کے نام پر ہے .

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ متاثرہ بیوہ کا دیور ہے اور فیملی کے درمیان مکان کا تنازع چل ہے، ملزم اپنے دوسرے بھائی سے مل کر حصہ مانگ رہا ہے جبکہ مکان متاثرہ بیوہ کے مرحوم شوہر کے نام ہے .

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں .

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد برداشت نہیں، یہ ریڈ لائن ہے .

. .

متعلقہ خبریں