لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں 2گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرگئیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی .
"آج نیوز" کے مطابق ٹاؤن شپ کےعلاقے میں 2گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا .
ملازم خواتین نے مکان مالکن کوواش روم میں بند کیا اور 5 لاکھ نقدی، 15 لاکھ کےزیورات اورغیر ملکی کرنسی لےاڑیں . شہری مختار حسین نے چند روز قبل ہی دونوں خواتین کو کام پررکھا تھا .
دونوں ملازمہ گھر سے جاتے جاتے تجوری بھی ساتھ لے گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے .
. .