سابق وزیر مملکت ملیکہ علی بخاری کی بہن آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں

کنبرا(قدرت روزنامہ) سابق وزیر مملکت ملیکہ علی بخاری کی بہن آسٹریلیا میں انتقال کر گئیں . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ افسوسناک خبر ملیکہ بخاری کی طرف سے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ہے .


ملیکہ بخاری اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”ہم نے ابھی اپنی پیاری بہن کی برسبین میں تدفین کی ہے . برائے مہربانی میری بہن سیدہ ارم علی بخاری دختر سید علی قیصر بخاری کے لیے فاتحہ پڑھیں . “
واضح رہے کہ ملیکہ بخاری کی بہن آسٹریلیا میں بیمار تھیں اور ملیکہ بخاری کو پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مداخلت کی اور ملیکہ بخاری کو اپنی بہن کے پاس آسٹریلیا جانے کی اجازت مل گئی .

. .

متعلقہ خبریں