اسلام آباد

خواجہ سراؤں کیخلاف ہراسانی میں اضافہ لیکن تحفظ کے اقدامات نہیں ہو رہے: شہزادی رائے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خواجہ سرا رہنما اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں خواجہ سرا کمیونٹی کی کی پہلی رکن شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواجہ سراؤں کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مگر ان کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
کراچی پریس کلب کے سامنے عورت مارچ اور مورت مارچ کی جانب سے خواجہ سراؤں پر ہونے والے تشدد اور ہراسانی کے خلاف احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ ملک میں خواجہ سراوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حفاظت نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر انتہاپسندوں کے ہجوم نے حملہ کیا لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی مذمت تک نہیں کی۔
اس موقع پر شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر خواجہ سراؤں کے خلاف پرتشدد واقعات کے خلاف نعرے لگائے اور سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

متعلقہ خبریں