پی پی 158ضمنی الیکشن، مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟ تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے پی پی 158سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،ریٹرننگ افسر نے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن62(9)کے تحت مسترد کئے جاتے ہیں،مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعتراض تھا مونس الٰہی نے 180کنال سے زائد زمین کے انکم ٹیکس اور زرعی آمدن کا ذکر نہیں کیا،مونس الٰہی کے وکیل اعتراضات سے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے ،مونس الٰہی کے وکیل 180کنال اراضی سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کر سکے .

ریٹرننگ افسر نے کہاہے کہ جنرل الیکشن میں بھی مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،اشتہاری ہونے سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں