چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد پریس کانفرنس میں بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں موجود 7 اراکین کے پاس برابر کے اختیارات ہوں گے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کی سلیکشن کمیٹی میں کوئی مداخلت نہیں ہو گی، قومی ٹیم کا کپتان اور کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہو گا .

تمام کمیٹی ممبران مل کر حتمی فیصلہ کریں گے، سلیکشن کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہو گی جن میں سے محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق اور اسد شفیق میرے ساتھ بیٹھے ہیں . کمیٹی میں ایکسپرٹ لوگوں کو شامل کیا ہے جو اچھا رزلٹ دیں گے .

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق کام ہو رہا ہے، ملکی اور غیر ملکی کوچز کا امتزاج ہو گا، کوچز سے متعلق ایک پورا پینل بن رہا ہے . کرکٹ بورڈ میں پیراٹروپرز کی کوئی گنجائش نہیں ہے . ایسے اقدامات کریں گے جن کا اثر 5 سال بعد بھی ظاہر ہو گا، حارث رؤف کاسینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا ہے . عماد وسیم کے ساتھ ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی .

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہئے، کرکٹ کا پیسہ کرکٹ کی بہتری پر لگاؤں گا، ہمارے پاس جادو کا چراغ نہیں، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں