وزیراعظم کی سعودی وزیر دفاع کو “نشانِ پاکستان” حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو "نشانِ پاکستان" حاصل کرنے پر مبارکباد دے دی .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کر کے انتہائی خوشی ہوئی، وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات بھی پہنچائیں .

وزیراعظم کا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے .

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے .

. .

متعلقہ خبریں