نارووال (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی ریاست سے بڑے نہیں ہوسکتے .
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت کے کلچر کو فروغ دیا ہے .
ملکی مسائل کا مقابلہ کوئی ایک لیڈر ، جماعت یا ادارہ تنہا نہیں کرسکتا، مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں قومی اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہےسیاسی استحکام، امن اور پالیسی کے تسلسل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں . پی ٹی آئی نے ملک کی بدنامی کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست سے بڑا نہیں ہو سکتا . 10 کروڑ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست پر قربان کیے جا سکتے ہیں .
. .