ننکانہ صاحب :ریچھ کا تماشا دکھانے پر5 افراد ریچھوں سمیت حوالات میں بند

ننکانہ صاحب (قدرت روزنامہ)ریچھ کا تماشا دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا . ضلعی انتظامیہ کےمطابق پانچوں افراد بابا نو لکھ ہزاری کے عرس پر ریچھوں کو بازار میں گھما رہے تھے .

پانچوں افراد کو ریچھوں سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا تھا .

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی . ریچھوں کو لاہور چڑیا گھر میں شفٹ کیا جائے گا .

اُدھر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دربار بابا نو لاکھ ہزاری کے میلے سے ریچھ کے بچوں کا الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، 4 ریچھ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا . وائلڈ لائف ٹیموں اور اے سی شاہ کوٹ کو ان کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے واقعات کی رپورٹنگ سے پتہ چلتا ہے یہ مسئلہ بہت زیادہ ہے، جانوروں پر ظلم کے تمام کیسز کے خلاف کارروائی کیلئے اگلے 10 دنوں کیلئے کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں