سانحہ ماڈل ٹاؤن سے شہرت پانے والے گلوبٹ انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) سانحہ ماڈل ٹاؤن سے شہرت پانے والے گلو بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں .

گلوبٹ پر ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور منع کرنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا الزام تھا .

شیر لاہور کے نام سے مشہور گلو بٹ کو ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں 17 جون 2014 کو لاہور کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے . میڈیا پر یہ فوٹیج بار بار نشر ہونے کے بعد گلو بٹ کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا . اس آپریشن کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 14 افراد مارے گئے تھے . گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں دیکھا جاسکتا تھا اور بظاہر وہ انتہائی اذیت کا شکار تھے . ان کے خاندان کے مطابق گلو بٹ طویل عرصے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے، انہیں دو بار برین ہیمرج ہوچکا تھا جبکہ وہ شوگر کے بھی مریض تھے .

. .

متعلقہ خبریں