ریکوڈک پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے .

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ریکوڈک منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی .

اجلاس میں وزیراعظم نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور بندرگاہ تک لاجسٹکس کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی .

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی . ریکوڈک منصوبہ بذریعہ سڑک گوادر سے جوڑنے کے لیے روڈ نیٹ ورک اپ گریڈ کیا جائے گا . جہاں نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں، ان کی تکمیل کا کام تیز تر کیا جائے، ریکوڈک کی گوادر بندرگاہ تک ریل روڈ نیٹ ورک کی فزیبیلٹی کی حکمت عملی بنائی جائے .

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک سے گوادر ریلوے لائن منصوبے سے بندرگاہ تک رسائی آسان اور کم وقت میں ہوگی، نئی ریلوے لائن سے معدنیات سے بھرپور ضلع چاغی مستفید ہوگا، نئی ریلوے لائن سے کان کنی کی صنعت کو فروغ ملے گا .

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ریکوڈک روڈ اینڈ ریل کنیک ٹیوٹی پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی .

شرکاء کو بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کرلی جائے گی، ریکوڈک سے ہر مہینے 6 ہزار کنٹینر بندرگاہ تک جائیں گے، ریکوڈک سے قومی شاہراہ 40 تک کی لنک روڈ مائننگ کمپنی تعمیر کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں