سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی: شیر افضل مروت کی پیشگوئی

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کی پیش گوئی کر دی .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھیں ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا .

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی .
ان کا کہناتھاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا .
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں .

. .

متعلقہ خبریں