پاکستان سے روزانہ کتنےٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے اور اب صورتحال کیا ہے ؟ترجمان افغان وزارت تجارت کا بیان آ گیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پاکستان سے روزانہ کتنےٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے اور اب صورتحال کیا ہے ؟ اس حوالے سے ترجمان افغان وزارت تجارت کا بیان سامنے آیا ہے . افغان وزارت تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کا کہناہے کہ اسلام آباد کی غیرضروری پابندیوں نے کاروبار کو تقریباًناممکن بنادیاہے .

اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے پاکستانی وفد کے طے شدہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام آباد پر دو طرفہ تجارتی معاملات کو پیچیدہ بنانے کا الزام لگایا .

"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سامان کے ٹرکوں میں غیر ضروری تاخیر، بھاری کنٹینرز کی آمدورفت کے لیے دستاویزات کی تیاری میں سرخ فیتہ اور افغان ٹرکوں کے لیے پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے اسلام آباد کے تازہ ترین قوانین پر توجہ مرکوز کی جائے گی . ایک سال پہلے پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1500 سے 2000 ٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے تاہم پاکستان کے سرحدی اور تجارتی حکام کی جانب سے غیر ضروری پابندیوں نے نئے قوانین متعارف کروا کر کاروبار کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے، جس سے پاکستانی ٹرکوں کی تعداد تقریباً 700 تک ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں