غیر قانونی ٹرالنگ بند نہیں کی گئی تو عوام کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کریں گے ، ہدایت الرحمن
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ، ایم پی اے گوادر اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے دورہ پسنی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے ساتھ متعلقہ اداروں کو 30 مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے اگر مقررہ تاریخ کے بعد بھی ٹرالنگ کی روک تھام نہیں کی گئی تو علاقے کے ماہی گیروں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کیونکہ مجھے یہاں کے ماہی گیروں نے اسی بیانیے پر ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور ان کے حقوق اور روزگار کا تحفظ بھی میری ذمہ داری ہے اور میں ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا انہوں نے کہا کہ ٹرالنگ کی نمبرنگ میں فشریز کے مقامی افسران ملوث ہیں جن کی نشاندہی میں نے متعلقہ ادارے کو کی ہے کہ انکے خلاف جلد کاروائی کی جائے پاک ایران بارڈر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر سمیت مکران میں روزگار کے دوسرے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے بیشتر لوگوں کا روزگار بارڈر سے منسلک ہے اور یہاں کے لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع مہیا کرنا حکومت اور انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لوگ آزادانہ ماحول میں بارڈر پر کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں لیکن اب اس کو نوبت پر کرکے 600 اسپیڈ بوٹ پر محدود کیا ہے جو کہ ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ایک مافیا کا قبضہ ہے یہاں ہر ایک کو کاروبار کرنے کے مواقع دینے چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو چلانے والے ماہیگیر ہوتے ہیں لیکن چند فش کمپنی ماہیگیروں سے ان کی محنت کے مچھلیوں کو سستے داموں خرید کر ان کا استحصال کر رہے ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ ماہی گیروں اور فش کمپنیوں کے مابین تنازعے کا حل نکالوں۔