جھل جھاؤ تا بیلہ روڈ کی اپ گریڈیشن کا افتتاحی تقریب بلوچستان کے بجائے اسلام آباد میں منعقد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جھل جھاؤ تا بیلہ روڈ کی بحالی واپ گریڈیشن کاافتتاحی تقریب بلوچستان کی بجائے اسلام آباد میں منعقد کیاگیا . اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جھل جاؤ تا بیلہ روڈ 80کلومیٹر جس کی لاگت 7.2ارب روپے ہے کاافتتاح کرناتھاتاہم عین وقت پر منصوبے کی افتتاحی تقریب بلوچستان کی بجائے اسلام آباد میں منعقد کیاگیا .

واضح رہے کہ 80 کلومیٹر جھل جھا . بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی . 11,835 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر روزانہ تقریبا 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی . 2لین کی اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کی دیگر علاقوں میں آمدورفت آسان اور ان کی معاشی،معاشرتی، صنعتی، تجارتی،زرعی،سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا . اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کے لیے اندازا 3000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے . جھل جھا- بیلہ روڈ ایران،افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے . . .

متعلقہ خبریں