لاہور (قدرت روزنامہ)دامادرسول ﷺ،حیدرِ کرار حضرت علی مرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا،کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیاں ایرانیان پر اختتام پزیر ہوا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی . جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوا جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نےکی .
جلوس کیلئےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے وزیر داخلہ سندھ ضیالنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ کا دورہ کیا .
وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نےکہا کہ جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیاہے . جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوس انتظامیہ کےساتھ مل کر بہترین کام کیاہے، جلوس کی سکیورٹی کیلئےہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں .
جلوس کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی، جس کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا .
لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہوا . جو اندرون لاہور میں اپنے روٹ سے ہوتا ہوا رنگ محل چوک پہنچا جہاں شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی . نماز ظہرین کے بعد جلوس پانی والا تالاب، بازار حکیماں، بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا . راستے میں عزادار جلوس میں ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے . یوم علیؓ کے جلوس کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے . عزاداروں کو چار درجاتی سکیورٹی چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی .
جلوس کے راستوں پر پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جبکہ راستوں پر خاردار تاریں اور کنٹینرزبھی لگائے گئے تھے .
. .