بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، سری لنکا کے کرکٹر دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

ڈھاکا (قدرت روزنامہ)سری لنکا کے دنیش چندی مل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے، دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس چلے گئے ہیں .

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات پر دستبردار ہوئے،دنیش فوری طور پر فیملی کو جوائن کریں گے .
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹوگرام میں دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روزہے، سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں