بلوچستان

نادہندگان سے 3 ارب 33 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی جاچکی، کیسکو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروںکے خلاف خصوصی مہم تیزی سے جاری ہیں۔ ا س سلسلے میں کیسکوکے زیر انتظام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکوٹیموںکی جانب سے کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس جاری مہم کے دوران ماہ ستمبرسے اب تک صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے4785تحریری درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوںکو ارسال کر دی گئیں ہیںجبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں 587ایف آئی آرز درج کئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ کیسکوکی خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کومجموعی طورپرایک کروڑ12لاکھ 94ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں جبکہ ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریباً57کروڑ84 لاکھ43ہزار روپے بنتی ہے۔کیسکوٹیموںکی جانب سے بجلی چوروں سے ڈٹیکشین و جرمانے کی مدمیں تقریباً53کروڑ57 لاکھ56ہزارروپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیںروزانہ کی بنیاد پرنادہندگان سے بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات کی وصولی کاعمل بھی جاری ہے اوراس سلسلے میں ماہ ستمبر سے اب تک کیسکوٹیموںکی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میںبقایاجات کی مدمیں2 لاکھ17ہزار نادہندہ صارفین سے تقریباً3 ارب 33کروڑ56لاکھ 40ہزارروپے سے زائد رقم بھی وصول کرلئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرمیں بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر اُن کی بجلی منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے جرم میں اُنھیں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں