سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس
پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ کی اجلاس کو بریفنگ، پیش رفت سے آگاہ کیا
وزیر اعلٰی کا بحالی منصوبوں کی تاخیر پر اظہار تشویش، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، وزیر اعلٰی بلوچستان
سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
بحالی منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کو بھی شامل مشاورت رکھا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت
پروجیکٹ ڈائریکٹر ذاتی طور پر تمام امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند و دیگر اعلٰی حکام کی شرکت