پاکستان

ملک کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے متعدد مقامات پر گزشتہ دو روز میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنےسے 6افراد جابحق ہوگئے،خانپورکی بستی کھوکھراں میں گندم کی کٹائی کرنےوالےمیاں بیوی آسمانی بجلی گرنےسےموقع پرجاں بحق ہوگئے،دونوں کی شناخت 45 سالہ حفیظ اور 40 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے
بستی کلہوڑا میں آسمانی بجلی گرنےسے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے،دونوں کی عمریں 7اور 9سال ہے،ریسکیو حکام کےمطابق ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جابحق ہوا،جن پور کےچک 131این پی میں گندم کٹائی کرتے ہوئے مزدورمحمد حسن موہانہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب ضلع بہاولپورکی تحصیل یزمان کےعلاقے چکنمبر 113 ڈی این بی میں آسمانی بجلی گرنے سےبچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری طبی امداد دی گئی لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا،درشن رام بچےکی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالےکردی گئی۔
اُدھرجتوئی میں آسمانی بجلی گرنے کےواقعات سامنے آئے،آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص اوربچی جاں بحق اور ایک گائے ہلاک ہوئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ شہرسلطان میں آسمانی بجلی گرنےسے ایک بچہ جاں بحق اوردوافراد شدید زخمی ریسکیو نےزخمیوں کو آر ایچ سی شہرسلطان پہنچا دیا۔
احمد پورشرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے، متاثرہ افرادکھیتوں میں کام کررہے تھےکہ آسمانی بجلی آن گری۔کندھ کوٹ نواحی گوٹھ ھوراں میں آسمانی بجلی گرنےسے ایک شخص جہلس کر ہلاک ہوگیا۔ ڈیرہ بگٹی نواحی علاقہ لینڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کے جان بحق ہوا۔

متعلقہ خبریں