کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں معمولی کمی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
مرکزی بینک کے مطابق ڈالر ذخائر کی مالیت ایک لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے .
بینکوں کے ڈالر ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں .
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا . زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں .
. .