سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا . وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اور اب 4 روپے کا اضافہ معاشی دہشت گردی ہے .

انہوں نے کہا کہ ڈیزل میں مزید 2 روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے . انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا نہیں تو یہ سلیکٹڈ غریبوں سے جینے کا حق چھین لیں گے . اویس شاہ نے کہاکہ روپیہ ڈالر کے آگے تاریخی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے . صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے پیٹرول کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی نااہل اور نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی . ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام نااہل حکومت کی اس ناانصافی کو قبول نہیں کرینگے . سلیکٹڈ سرکار نے اپنی نااہلی سے عوام کا جینا محال کردیا ہے . نیازی صاحب آپکو عوام کا زرہ برابر بھی خیال ہے تو یہ اضافہ فوری واپس لیں . ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ بدترین مہنگائی نے غریب کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے . عوام حقیقت میں دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں . ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا . سلیکٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا کر انہیں گھبرانے پر بھی مجبور کردیا ہے . مہنگائی کا سیلاب نااہل نیازی سرکار کو بہا لے جائیگا . . .

متعلقہ خبریں