میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس
ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی بول چال کی بنیادی مہارت فراہم کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو موٹر وئے پولیس حکام کی بریفنگ ۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کی پیشہ وارانہ تربیت دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے كہاہے كہڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ عربی، فرنچ اور انگریزی زبان کی بول چال کی بنیادی مہارت فراہم کی جائے گی۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کی فراہمی کے مواقع فراہم کریں گے۔یورپ میں تین لاکھ اور مڈل ایسٹ میں ایک لاکھ ڈرائیونگ پیشہ افراد درکار ہیں، موٹر وئے پولیس حکام کی بریفنگ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چیف سیکرٹری کو ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت ۔بی ٹویٹا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یا اشتراکی کاوشوں کے تحت ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت۔