بند پاک افغان باب دوستی سرحد پر آمد و رفت بحال کر دی گئی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں گزشتہ روز سے بند پاک افغان باب دوستی سرحد پر آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔لیویز حکام کے مطابق باب دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے، بابِ دوستی سے دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمد و رفت بھی بحال ہے۔اسپین بولدک اور چمن کے دستاویزات رکھنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں کو بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ بابِ دوستی پاک افغان سرحد جمعرات کی دوپہر سے آمد و رفت کیلئے بند تھی۔