اسلام آباد

بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دلچسپ نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں، جن میں سے ایک ان ایپ ڈائلر اور ایک ہڈن گروپ فیچر ہے جس کا مقصد مواصلات اور گروپ مینجمنٹ کو آسان بنانا ہے۔
ان ایپ ڈائلر کا تعارف واٹس ایپ کے لیے ایک اہم قدم ہے، کیونکہ یہ صارفین کو رابطوں کے نمبرز کو محفوظ کرنے کی ضرورت کے بغیر کال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر دستیاب ہے۔ اگرچہ یہ فیچر ابھی تک عالمی طور پر دستیاب نہیں ہے، لیکن بیٹا ورژن میں اس کی موجودگی اس کی آنے والی آمد کا اشارہ دیتی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں ایک ڈائل پیڈ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ہرا کالنگ کا نشان ہے اور ہندسے اور حروف ویسے ہی لکھے جیسے عموماً ڈائل پیڈ پر لکھے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ گروپ مینجمنٹ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہیڈن گروپ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جسے بیٹا ورژن 2.24.9.20 میں دیکھا گیا ہے۔ یہ فعالیت صارفین کو کمیونٹیز کے اندر گروپوں کو چھپانے کے قابل بناتی ہے، رازداری کو بڑھاتی ہے اور گروپ ممبرشپ پر کنٹرول کرتی ہے۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صرف مطلوبہ شرکاء ہی ان پوشیدہ گروپوں کو دریافت اور ان میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کمیونٹی ایڈمنسٹریٹرز کو گروپ مینجمنٹ کے عمل کو ہموار کرتے ہوئے ایسے گروپس کو تلاش کرنے اور ہٹانے کی صلاحیت کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے۔
واضح رہے دونوں فیچر کا بیٹا ورژن پر موجود ہونا ان کے جلد پبلک کیے جانے کا اشارہ ہے۔

متعلقہ خبریں