وہ پودے جن کو گھر میں رکھنے سے بارش کے موسم میں فائدہ ہوتا ہے

(قدرت روزنامہ)گھروں میں پودے رکھنے کا رواج پرانا ہے کیونکہ یہ انسان کو صاف اور پرسکون ماحول مہیا کرتے ہیں لیکن کیا آپ ان پودوں کے حوالے سے جانتے ہیں جن کو گھر میں رکھنے سے بارش کے موسم میں فائدہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے تاکہ آپ مستفید ہوسکیں . بارش کے موسم کا اپنا الگ مزہ ہے لیکن یہ موسم اپنے ساتھ عام بخاراور بیماریاں بھی لے کر آتا ہے .

اس موسم میں اکثر اوقات بارش کے بعد پتنگے نکل آتے ہیں جو بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں اور یہ ایک بہت بڑی تعداد میں سامنے آتے ہیں . ایسے میں ان پودوں کو گھر میں رکھنا بہتر رہتا ہے جس میں میری گولڈ کا پودا بہت عام ہے . 1 . رگوں کا پودا: رگوں کا پودا آپ کو بآسانی نرسری پر مل جاتا ہے اس کو گھر میں رکھنے سے بارش کے بعد آنے والے پتنگوں سے کسی حد تک جان چھٹ جاتی ہے کیونکہ ان پودوں کی رگوں میں کڑوا مادہ ہوتا ہے جوکہ پتنگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے یوں پتنگے ان پودوں پر تو آئیں گے لیکن گھر میں کسی اور چیز پر نہیں ااتے . 2 میری گولڈ کا پودا : میری گولڈ سے آپ کے گھر میں یوں تو ہر وقت ہی خوشبو مہکی رہتی ہے ساتھ ہی اس موسم میں یہ پودا اپنے اندر زیادہ پانی جذب کرلیتا ہے اور چونٹیوں کو مارنے میں بھی مفید ہوتا ہے . 3 . پارٹ لیف پودا: ہارٹ لیف پودا کیلشیم اوگزالیٹ رکھتا ہے جو بارش کے موسم میں اپنے اثرات زائل کردیتا ہے یوں یہ آپ کو موسمیاتی اثرات سے بچاتا ہے . 4 . کروکوسمیا: کرولوسمیا کا یہ پودا بڑا خوبصورت ہے اس کو دیکھ کر جہاں دماغی سکون ملتا ہے وہیں یہ بارش کی وجہ سے ہونے والے موسمی بخار اور نزلے سے بچاتا ہے . . .

متعلقہ خبریں