اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے .

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ صائم، 17 سالہ اسد، 3 سالہ سیاب اور 8 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے .

اندوہناک حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتل کردیا .

. .

متعلقہ خبریں