آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا . واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کے جوانوں نے جھنگی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا، حملے میں پولیس کے سات اہلکار زخمی ہوئے تھے . پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ خیبرپختونخوا اور پنجاب بارڈر پر واقع ہے، گزشتہ روز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 سے 20 دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ اور لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحے سےلیس ہوکر پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کرتے ہوئے دہشتگرد حملہ پسپا کردیا تھا . پولیس حکام کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کے دوران پولیس کے جوانوں کی برجستہ جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی میں بھاگ گئے تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے .
آئی جی پنجاب عثمان انور نے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکاروں کو پچاس پچاس ہزر روپے انعام دینے کا اعلان کیا .
متعلقہ خبریں