انہوں نے کہا کہ گنڈاپور اپنی حکومت کو غیرآئینی طریقے سے چلا رہے ہیں، اسمبلی اجلاس نہ بلانا اور بجٹ کو کابینہ سے منظور کرا لینا آئین سے انحراف ہے . جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے . مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ کس کا مینڈیٹ چوری ہوا، باقی چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے، کچھ لوگوں کے ساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود ڈیل کے ذریعے وزیراعلیٰ بنے ہیں، روشنی میں دھمکیاں اور اندھیرے میں پاؤں پڑنے والے لوگ قوم کو مزید بے وقوف نہ بنائیں .
اپنے بیان میں عبدالجلیل نےمزید کہا 10 سال صوبے کا بیڑا غرق کرنے والوں کو خفیہ ڈیل کے تحت دوبارہ مسلط کیا گیاہے، علی امین گنڈا پور کی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر کا طواف کر چکی ہے .
متعلقہ خبریں