دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے .
تفصیلات کے مطابق شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی .
انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے . دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو ہوئی تھی .
رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے .
. .