بلوچستان

گوادراور تربت جیسے واقعات کا تدارک کیا جائیگا، وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی بہتری اور ترجیح اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بدامنی کے حالیہ واقعات اور اس میں انسانی جانوں کانقصان ناقابل برداشت ہے،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورتحال بگڑی تو ضلعی انتظامیہ،ڈی آئی جیز اور ڈی پی اووز خود کو معطل سمجھے،ذمہ داری سے کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ گوادراور تربت جیسے واقعات کا تدارک کیا جارہا ہے، بے امنی میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،صوبائی وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے حکومت اپنے عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ خبریں