وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے . اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ٹریڈ افسران کی پزیرائی ہو گی جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کی سخت سرزنش اور ان کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا . ہمیں ایسی تجارتی پالیسی تیارکرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو . وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدکنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرابیکس فوری ادا کئے جائیں . وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ وہ خود ہر ماہ کے دوران دو مرتبہ برآمدی شعبے کاجائزہ لیں گے . اجلاس کو تجارتی اور برآمدی شعبے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ راہداری تجارت کے معاہدے فعال ہو چکے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں . وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نیہان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے . تعزیتی پیغام میںانھوں نے شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نیہان کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زایدالنیہان سے دلی تعزیت کااظہار کیا . انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے . بعد ازاں وزیراعظم سے آذربائیجان کے ماحولیات اور قدرتی وسائل کے وزیر مختار بابائیف نے ملاقات کی . اس موقع پر وزیراعظم نے کوپ29 میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے اس حوالے سے آذربائیجان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا .
وزیراعظم کی زیر صدارت تجارت کے شعبے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا .
متعلقہ خبریں