نیشنل پارٹی اکتوبر میں اپنی قومی کانگریس بنام میر حاصل خان بزنجو کا انعقاد کررہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کھچی کی ورکرز کانفرنس بیاد حاجی محمد عمر بنگلزئی بمقام ڈھاڈر منعقد ہوئی ورکرز کانفرنس میں تحصیل بھاگ مچھ کے پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کارکنوں نے تنظیمی،علاقائی، ملکی سیاسی صورتحال پر سوالات کئے جن کے پارٹی سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جوابات دئیے . نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اکتوبر اپنی قومی کانگریس بنام میر حاصل خان بزنجو کا انعقاد کررہی ہے جو قومی سیاست میں بنیادی کردار ادا کریگی .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو انسانی زندگی سے دور رکھا گیا . استحصال معاشی و سماجی نابرابری نے عوام کو پسماندگی لاچارگی بیروزگاری اور ناخواندگی جیسے سنگین مسائل کا شکار کردیا ہے . کھچی کی سرزمین سیاسی طور پر زرخیر رہی ہے . میر یوسف عزیز مگسی ملک پناہ محمد حسین عنقا عبدالرحمٰن غور سمیت دیگر سیاسی اکابرین کی جدوجہد کی کسی بھی قوم کیلیے ورثہ سے کم نہیں . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں ویلفیئر اسٹیٹ کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے . جہاں طاقت کا محور عوام ہو . جہاں صحت تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات کی ذمہداری ریاست کی ہو . جہاں قومی و معاشی برابری ہو . جہاں ہر قوم کو اپنی تاریخی سرزمین ثقافت اور وسائل پر حق حاکمیت رکھتا ہو . ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولی موقف رکھتی ہے ملک کی بقاء و تعمیر ترقی کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین وقانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ازاد عدلیہ اور میڈیا غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام سے ممکن ہے . اب راتوں رات گروہ کو یکجا کرکے سیاسی جماعت کے نام دینا اور انتخابات میں ٹھپہ بازی کو بند کرنا ہوگا تاکہ عوام کو خود اپنے نمائندے منتخب کرسکے . انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ کو جاننا اور پہچانا ہوگا کہ ان کی تمام بدحالی و بے بسی کے پیچھے برسوں سے آنے والے غیر سیاسی عناصر ہے . اس لیے کھچی اور نصیر آباد کے کے عوام کو مضبوط تنظیم اور عوامی موبلائزیشن کو بروئے کار لانا ہوگا . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری جماعت ہے جس میں اجتماعی قیادت اور فیصلے ہوتے ہیں . جب سیاسی جماعتوں میں اجتماعی قیادت و فیصلوں کا فقدان ہوگا تب جمہوری کلچر پروان نہیں چڑھ سکے گا . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی قومی کانگریس ہر تین سال بعد منعقد کرتی ہے اور نء قیادت اور مربوط پالیسی کو مرتب کرتی ہے . ورکرز کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ نے کہا کہ قومی کانگریس بلوچ اور بلوچستان کی سیاست میں نئی رائیں متعین کر یگی . پارٹی کارکن کانگریس کی تیاری کریں اور سنجیدگی کے ملکی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لے اور کانگریس بحث کریں . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عمل و کرادر کی بلند سیاسی جماعت ہے اس لیے آج عوام اور سیاسی عمل میں سرخرو ہے . جنوں نے نعروں و گفتار کی غازی کا کرادر ادا کیا آج وہ عوام کی بدحالی کے اتنے ہی ذمہ دار جتنا کوء اور . انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں چلے گا کہ آپ باپ کی تخلیق بھی کرو اور اس کے بعد شکایت اور پھر باپ کے ووٹ دو . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور اقتدار اعلی کا حق بھی عوام کو ہے . اب نیشنل پارٹی کسی کو چور راستے اور دھاندلی سے آنے نہیں دے گی . ورکرز کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ . مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی چاچااللہ بخش بزدار راحت ملک، محراب بلوچ،کامریڈ رفیق کھوسہ،وڈیرہ بشیر چھلگری میران بلوچ ولید بزنجو نادر ایڈوکیٹ ملک نصیر احمد شاہوانی علی احمد لانگو ڈاکٹر طارق عبداللہ بلوچ اکبر بلوچ غنی بلوچ ملک اسد بنگلزئی نے بھی خطاب کیا . جبکہ حمیدہ فدا،اسلم بلوچ مشتا ق شاہوانی سمیع بلوچ نوید بلوچ امان صاحب مجیب شاہوانی بشیر احمد چھلگری رحمت بلوچ سمیت دیگر نے سوالات کیے . . .

متعلقہ خبریں