بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمے دار ہیں، امیر جماعت اسلامی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ جماعت اسلامی لڑاکر ہرطرح کے جائزحقوق دلائیگی۔حقوق کے لیے مظلوموں کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے غاصب حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔جعلی نمائندے جعلی حکومت میں عوامی تراقی کے بجائے کرپشن وکمیشن ترقی کریگی۔بلوچستان کے وسائل پرپہلاحق یہاں کے عوام کاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی ذمہ داران وسیاسی کمیٹی ممبران مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی،ایم پی اے گوادرونائب امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی و گزشتہ الیکشن رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بلوچستان میں جماعت اسلامی نے پہلی بارجیت کر پارلیمنٹ میں بہترین نمائندگی حاصل کیاانشا اللہ خادم گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ،وجعفرآبادکے عبدالمجیدبادینی بہترین ومثالی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دیانت سے عوام کی خدمت ومسائل حل کریگی۔خدمت دیانت ایمانداری واخلاص سے کام کی ضروررت ہے۔سب آزمائے گیے اورناکام ہوئے اب عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں انشا اللہ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لاکر وسائل سے مالامال بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے پرخرچ کریگی۔بلوچستان میں انتخابی کامیابی مسلسل جدوجہد،عوامی مقامی مسائل اجاگر اوراس پرمسلسل آوازبلندکرنے کی وجہ سے ہیں۔مزیدکامیابی کیلئے مخلصانہ ومسلسل جدوجہدلازمی ہیں۔تعصبات پیدا کر کے عوام میں نفرت،تعصب و تقسیم پیدا کرنے والا طبقہ ملک و عوام دشمن ہے۔بلوچستان کے سردار، وڈیرے بھی صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔آئین وسائل پر مقامی افراد کو پہلا حق دیتا ہے۔ریکوڈک منصوبہ،سیندک،ریکوڈک منصوبوں کے ثمرات سے عوام کومحروم رکھنازیادتی ہے سی پیک پر چین سے معاملات حل کیے جائیں۔ امن کے بغیر بلوچستان میں ترقی ممکن نہیں، قیام امن کی ذمہ داری بااختیار افراد کی ہے۔الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ ہوا اس کی کوئی حیثیت نہیں۔