پی پی ایل افسران کا بولان میں مائننگ کا متوقع دورہ، سول سوسائٹی کا احتجاج

خضدار(قدرت روزنامہ)پی پی ایل افسران کی بولان مائننگ انٹر پرائز کے وزٹ و دیگر معدنیات کے معائنہ کے سلسلے میں خضدار آمد کی اطلاع پر ، دفاع فیروز آباد کی جانب احتجاجی مظاہرہ کا اعلان، سول سوسائٹی، انجمن معذرواں سمیت مختلف یونینز و پارٹی کی جانب سے حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی پی ایل افسران کے متوقع خضدار آمد کےموقع پر BME بولان مائننگ کمپنی کے گیٹ کے سامنے دفاع فیروز آباد کی جانب سے صبح آٹھ بجے پرامن احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ہوگا، دفاع فیروزآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فیروزآباد کے بے روزگار تعلیم یافتہ انجینئرز سمیت نوجوانوں اور معزور افراد سے اپیل کی گئی ہیکہ جن لوگوں نے اپنا ڈاکومنٹ کمپنی میں جمع کیا ہے وہ اپنی کاغذات ساتھ لائیں اور دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں . بیان میں کہاگیا ہے کہ بولان مائننگ کمپنی خضدار کے کوئٹہ میں بیٹھے ہوئے کرپٹ آفیسرز اور 1976 سے اب تک کمپنی پر قابض ٹھیکہ دار آئین پاکستان کو ماننے کو تیار نہیں ہے وہ حقوق جوکہ آئین پاکستان مہیا کرتی ہے کہ جہاں سے کوئی بھی معدنیات دریافت ہو وہاں کے عوام کو بنیادی سہولت ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم صحت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا لیکن کمپنی یہاں بالکل مختلف رویہ اختیار کرکے کرپشن کررہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں