.
تربت (قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجی زئی،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین،ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کیچ کے علاقے بلیدہ میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے چادر اور چاردیواری کی پامالی اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس انتظامیہ کی جانب سے بلیدہ میں چھاپہ کے دوران فائرنگ اور کمسن بچے کی شہادت اور ایک معصوم بچے کو زخمی کرنا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیچ مکران میں آئے روز پولیس گردی سے عوام سراپا احتجاج ہیں پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اور پولیس کی جانب سے فائرنگ دہشت گردی ہے بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان خصوصاً مکران کے پرامن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے اس قسم کے واقعات سے عوام کا پولیس انتظامیہ کے خلاف اعتماد اٹھ جائے گا بیان میں کہاگیا کہ سانحہ بلیدہ کے لواحقین سراپا احتجاج پر ہیں،2دنوں سے لواحقین بچے کی میت کے ساتھ تربت چوک پر بیٹھے ہیں مگرکسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی، اس واقعہ کے خلاف آل پارٹیز کیچ نے آج شٹرڈاون ہڑتال کر رکھی ہے بلوچستان بار کونسل اس سانحہ میں عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور لواحقین کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی جائے معصوم بچے کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے اور واقعہ کی صاف وشفاف انکوائری جوڈیشل کمیشن سے کروائی جائے . .
متعلقہ خبریں