پنجاب

نواز شریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی بلکہ ملک سے ترقی ختم ہو جاتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


پھول نگر(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو سازش کرکے ہٹا دیا جاتاہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی، ملک سے ترقی ختم ہوجاتی ہے، نواز شریف کا خدمت کا جذبہ لے کر چل رہی ہوں، آج نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے
اس کو رکنے نہ دینا، یہاں ایسے انسان کی بھی حکومت تھی جو کہتا تھا ٹماٹر، آلو اور پیاز کی قیمتیں پتا کرنے نہیں آیا۔چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے اور پنجاب کا کوئی ایسا اسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے، روز صبح نواز شریف سے ہدایات لیتی ہوں، نوازشریف کہتے ہیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرو، ہم جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے کرتے ہیں، میں صرف میرٹ پر کام کر رہی ہوں،امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹر ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ صرف وعدے کررہے ہوتے ہیں،
چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے، پنجاب کا کوئی ایسا اسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہاہو، پنجاب میں 590 سڑکیں ٹھیک کرنے اور بنانے کا پروگرام شروع کردیا ہے، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نہیں رہے گی۔مران کا کہنا تھا کہ اب گندم کا کوئی بحران نہیں، 4 ماہ میں کسانوں کے لیے400 بلین کا پیکج لے کر آ رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے،کسان کو قرضہ نہیں لینا پڑے گا، کسانوں کو یقین دلاتی ہوں تاریخ میں کسانوں کو اتنا بڑا ریلیف نہیں ملا ہوگا، دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کر دیا ہے، ایک فصل کے لیے کسان کو کارڈ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپےفی فصل دیں گے۔

متعلقہ خبریں