آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور مشکے بیلا آواران نال روڈ مکمل ہونے سے دو ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں مدد ملے گی ضلع آواران ترقی کے منازل طے کرے گا آواران بیلا سڑک کی تعمیر آواران کے لوگوں کی معاشرتی اور معاشی بہتری کا ذریعہ ہوگی، بہت جلد آوران کے لوگوں کو بجلی فراہمی کی خوشخبری ملے گی سڑکوں کی تعمیر سے ایک جدید دنیا قائم ہوگی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عوام کے درمیان رہ کر عوام کی خدمت کروں گا کئی دہائیوں سے عوام پر مسلط قوتوں کو آوران کے عوام نے مسترد کردیا ہے مخالفین عوامی مفادات کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین دو بار وزارت اعلی اور اہم عہدوں پر فائز رہے لیکن ان کی توجہ صرف ٹرانسفر پوسٹینگ تک محدود رہی موجودہ دور میں بھی موصوف سینیٹر بلوچستان حکومت اور وفاق میں اتحادی ہیں اور الزام تراشیاں مجھ پر کی جارہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل غریب بلوچوں کا روزگار ہے اقتدار میں بیٹھے لوگ ان غریبوں کے روزگار کے مسائل حل کریں ضلع آواران کی قسمت جاگ اٹھی ہے . نیشنل پارٹی کا کارکن ہوں کارکن بن کر عوام کی خدمت کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع آواران میں ڈیم کی تعمیر سے 24 ہزار ایکڑ زمینیں آباد ہوں گی جس سے علاقے میں سبز انقلاب اور خوشحالی ہوگی ڈیم اور سڑکوں کی تعمیر سے آواران میں خوشحالی آئے گی گروک سے نال تک خطیر رقم سے سڑک کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی متوسط طبقے سے ہیں ہم امید کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی متوسط طبقے کی آواز بنیں گے ہم اپوزیشن کے بینچوں پر ہیں ہم تعمیری اور جائز تنقید کریں گے ہماری سوچ مثبت ہے نیشنل پارٹی عوامی پارٹی ہے عوام نے منتخب کیا ہے عوام کی بلاامتیاز و بلاتفریق خدمت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں