رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان صوبےغور اور فاریاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں . رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 2 ہزار سے زائد مکانات بھی تباہ ہوگئے جبکہ 4 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے . سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے . ایک افغان شہری نے بتایا کہ خوفناک سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، میں اور میرا خاندان حکام کی طرف سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہونے کے بعد گھر بار چھوڑ کر حفاظتی مقام کی جانب نقل مکانی کر گئے . صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے . یاد رہے کہ پچھلے ہفتےافغان صوبے بغلان میں بھی سیلاب سے 313 افراد ہلاک ہوئے تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 70 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے .
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے .
متعلقہ خبریں