’میکس‘ نامی بلی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے کیوں نوازا گیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک ’میکس‘ نامی بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے . بلی روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے .

’میکس‘ کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹریچر (Doctor of Litter-ature) کا لقب دیا گیا ہے . ’میکس‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وہ کافی سوشل ہے اور سیلفی کے لیے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے . اور یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی . ورمونٹ یونیورسٹی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میکس‘ برسوں سے کیسلٹن فیملی کا ایک پیارا رکن رہی ہے . زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کی وجہ سے بلّی طالب علموں اور اساتذہ سے مانوس ہے جس کے سبب وہ یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی . ’میکس‘ اپنے مالک خاندان کے ساتھ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب ایک گھر میں رہتی ہے، اس لیے وہاں سے کیمپس جانے لگی اور طلبا کے ساتھ گھومنے پھرنے لگی . وہ 4 سال سے یونیورسٹی کے کیمپس کا حصہ ہے، طلبا اسے دیکھتے ہی پرجوش ہو جاتے ہیں، وہ اسے اٹھاتے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں . طلبا ’میکس‘ کی مالکن ایشلے ڈاؤ کو میکس کی ماں کہتے ہیں اور شہر واپس آنے والے گریجوایٹ بعض اوقات ان سے ’میکس‘ کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں . اگرچہ ’میکس‘ گریجوایشن میں حصہ نہیں لے گی، تاہم اس کی ڈگری بعد میں ایشلے ڈاؤ کو دے دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں