لاہور (قدرت روزنامہ )سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے ہیں .
بھائی امیر اکبر کے مطابق سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 63 برس تھی .
سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے .
سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے ، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے . چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے .
. .