لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے اور بابراعظم پلیئر آف دی آف دی ٹورنامنٹ ہوں .
سابق کپتان نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا پلان بناٸیں . یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کامبی نیشن ابھی بھی سیٹ ہوسکتا ہے ، ورلڈ کپ سے قبل ابھی بھی کچھ میچز باقی ہیں ، جن لڑکوں کو موقع نہیں ملا ان کو کھلانا چاہیے ، تاکہ ورلڈکپ میں سارے آپشن ہوں . انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے ، پاک ،بھارت میچ اعصاب کا بھی ہوتا ہے ، امریکہ میں میچ ہونا بہت اچھا ہے ، ہم ہمیشہ بات کرتے ہیں پاک ، بھارت سیریز ہونی چاہیے ، ان میچز سے پلیٸرز بنتے ہیں .
. .