زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ

لاہور(قدرت روزنامہ) زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ، گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے .

ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی . ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیںمنسلک ہوںگی . ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں . ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی . انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوںپرٹریفک کے دبائو میں 65فیصد تک کمی ہوگی . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کا جائزہ لیا گیا . صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں