بلوچستان
بھتہ نہ دینے پر چیک پوسٹوں پر بلا جواز تنگ کیا جارہا ہے، زامباد یونین پنجگور
پنجگور(قدرت روزنامہ)زامباد یونین پنجگور کے صدر حاجی سعید بلوچ نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے زامباد یونین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تحریری آگاہ کیا اور سبزاب چیک پوسٹ میں زامباد گاڑیوں سے بھتہ کی وصولی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زامباد یونین کے ایک ممبر کی گاڑی کو چیک پوسٹ پر دو تین گھنٹے اس لیے روکا گیا کیونکہ اس نے بھتہ دینے سے انکار کردیا، دوسری جانب بہت سے با اثر لوگوں کی گاڑیاں اب بھی دونوں سائیڈ سے چل رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی نے زامباد یونین کے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ واضح رہے پنجگور کی چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری کا سلسلہ جاری ہے۔