عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیر اعلی بلوچستان
زیارت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گیزیارت میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت زیارت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ زیارت سمیت بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے قابل عمل پالیسیاں لائیں گے، سیاحتی فروغ کے قابل عمل منصوبوں کے لیے بلاتاخیر وسائل فراہم کیے جائیں گے انہوں نے زیارت سیاحتی منصوبہ گلیات کی طرز پر تشکیل دینے کی ہدایت کردی اور زیارت کو پاکستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بنانے کا عزم ظاہر کیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائد اعظم پبلک لائبریری کا دورہ بھی کیا انہوں نے لائبریری کی تزئین و آرائش و بحالی منصوبے کے خالق سابق ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں ایکسلنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیازیارت میں قبائلی عمائدین اور زعما سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ زیارت کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے، ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد ممکن نہ ہو۔