خضدار(قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ خضدار شہرمیں بدامنی کے واقعات روزکا معمول بن چکاہے . شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اقلیتی برادری سمیت سیاسی رہنماو¿ں ودیگرمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہے .
قانون نافذ کرنے والے ادارےاور پولیس کی خضدارشہر میں ناقص صورتحال سے عوام سخت تشویش میں مبتلاہے .
گزشتہ چند مہینوں سے شہر کے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کوہجرت کرنے پر مجبور کررہی ہے . خضدار میں تاجر،صحافی، سیاسی اوراقلیتی رہنماو¿ں اپنےکو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں . خضدار پولیس کی کارکردگی ناقص ہے . خضدار سٹی کو لیویز فورس کے حوالے کئے جائیں . خضدار ارباب کمپلیکس میں دن دیہاڑے ہندو¿ تاجرکو لوٹ لینے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کرنا عوام میں خوف کی ماحول پیداہوگئی ہے خضدارمیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہے .
عوام کی جان ومال عزت ونفس محفوظ نہیں ہے . ترجمان نے کہا خضدار شہر میں تواتر کے ساتھ بدامنی کی لہریں زورپکڑرہی ہے . لوگ عدم تحفظ کا شکار بن چکاہے . ترجمان نے کہا بی این پی عوامی کے مرکزی کے صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے خضدار ارباب کمپلیکس میں ہندو¿ تاجر کو دن دیہاڑے لوٹنے کے بعدفائرنگ کرکے زخمی کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے . انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت یہاں کے بسنے والے شہریوں پرلازم وملزوم ہے . انہیں تحفظ دیا جائے .
ترجمان نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ صوبائی حکومت خضدار شہرکی بدامنی کو ختم کرنے کیلئے لیویز فورس کو خضدارشہر کی ذمہ داریاں سونپ دی جائے . خضدارپولیس میں نفری کم ہونے کی وجہ سے شہر کا کنٹرول سنبھالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنتاجارہا ہے . ترجمان نے کہا وزیراعلی بلوچستان، کورکمانڈر ، آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس ، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خضدار کے عوام کی جان ومال کے حفاظت کیلئے سخت فیصلہ کرکے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور خضدار کو ایک مرتبہ پھر لیویز فورس کے حوالے کئے جائیں تاکہ شہر میں بدامنی کی صورتحال کو فوری کنٹرول کیاجائے .